QR CodeQR Code

کے پی حکومت کا بی آر ٹی منصوبے کا ٹھیکہ نیب زدہ کمپنی کو دینے کا اعتراف

23 Sep 2019 20:32

صوبائی حکومت کے مطابق منصوبے کا ٹھیکہ کالسن کمپنی کو جوائنٹ وینچر پر جاری کیا، مگر ٹھیکہ دیتے وقت پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نیب زدہ کمپنی سے ناواقف تھی، ٹھیکہ حاصل کرتے وقت کمپنی پاکستان انجنئیرنگ کونسل کے ریکارڈ کے مطابق بلیک لسٹ بھی نہیں تھی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور بی آر ٹی منصوبے کا ٹھیکہ نیب زدہ کمپنی کو دینے کا اعتراف کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس ضمن میں اسمبلی میں جمع کرائے گئے دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی حکومت نے منصوبے کا ٹھیکہ کالسن کمپنی کو جوائنٹ وینچر پر جاری کیا، مگر ٹھیکہ دیتے وقت پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نیب زدہ کمپنی سے ناواقف تھی۔ دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ ٹھیکہ حاصل کرتے وقت کمپنی پاکستان انجنئیرنگ کونسل کے ریکارڈ کے مطابق بلیک لسٹ بھی نہیں تھی۔ یاد رہے بی آر ٹی پشاور کا ٹھیکہ دینے والے سابق ڈایئریکٹر جنرل پی ڈی اے سلیم وٹو کے خلاف ایف آئی اے اینٹی کرپشن نے تحقیقات کا آغاز کر رکھا ہے۔ سلیم وٹو کے دور میں بی آر ٹی سمیت تمام پراجیکٹس اور ٹھیکوں کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں، جبکہ ایف ائی اے نے تفصیلات فراہم کرنے کیلئے پی ڈی اے حکام کو مراسلہ بھی ارسال کر دیا ہے۔ دوسری جانب بی آر ٹی انجنیئرز کی نااہلی کے سبب صدر بازار سے گزرنے والا پل بس کیلئے تنگ پڑ گیا۔


خبر کا کوڈ: 817914

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/817914/کے-پی-حکومت-کا-بی-آر-ٹی-منصوبے-ٹھیکہ-نیب-زدہ-کمپنی-کو-دینے-اعتراف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org