QR CodeQR Code

چین پاکستان کا مقروض ہے، ہم نے 1960ء کی دہائی میں پاکستانی معاشی ماڈل سے سیکھا تھا، سفیر یاؤجنگ

23 Sep 2019 22:25

پاک چین انسٹی ٹیوٹ (پی سی آئی) نے مقامی ہوٹل میں عوامی جمہوریہ چین کی 70 ویں سالگرہ منائی، چینی سفیر یائو جِنگ مہمان خصوصی تھے۔ چینی سفیر یاوجنگ نے کہا کہ چین اپنی فائونڈیشن کی 70 ویں سالگرہ منا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں چینی سفیر نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین نے 1960ء کی دہائی میں پاکستانی معاشی ماڈل سے سیکھا تھا، چین پاکستان کی حمایت کا مقروض ہے۔ چیئرمین پی سی آئی سینیٹر مشاہد حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی رہنماؤں کے پاس مستقبل کا نقطہ نظر ہے، وہ دوسروں کے سامنے منصوبہ بندی کرتے ہیں۔ پاک چین انسٹی ٹیوٹ (پی سی آئی) نے مقامی ہوٹل میں عوامی جمہوریہ چین کی 70 ویں سالگرہ منائی، چینی سفیر یائو جِنگ مہمان خصوصی تھے۔ چینی سفیر یاوجنگ نے کہا کہ چین اپنی فائونڈیشن کی 70 ویں سالگرہ منا رہا ہے۔ مشاہدحسین سید نے کہا کہ قائداعظم نے 1948ء میں امریکی صحافی سے کہا تھا کہ پاکستان دنیا کا محور ہوگا اور دنیا پاکستان کی طرف دیکھے گی، چیئرمین ما زیڈونگ نے 1959ء میں چینی سفیر کو کہا کہ پاکستان کی دیکھ بھال کرو، پاکستان دنیا کیلئے چین کی کھڑکی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 40 سالوں سے چین نے جنگ نہیں لڑی اور اس کا کوئی بھی فوجی غیر ملکی سرزمین پر نہیں، چینی لچک اور پالیسی کا تسلسل دنیا کے لئے ایک نمونہ ہے اور دنیا کو چین سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔ تقریب سے راجہ ظفرالحق، شبلی فراز، قاسم سوری، فخر امام، رحمان ملک نے بھی خطاب کیا، تقریب کے اختتام پر کیک بھی کاٹاگیا۔


خبر کا کوڈ: 817920

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/817920/چین-پاکستان-کا-مقروض-ہے-ہم-نے-1960ء-کی-دہائی-میں-پاکستانی-معاشی-ماڈل-سے-سیکھا-تھا-سفیر-یاؤجنگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org