QR CodeQR Code

کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر چین کا تعاون قابل تحسین ہے، شاہ محمود قریشی

23 Sep 2019 21:50

ملاقات کے دوران وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلسل کرفیو کی آڑ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بھارت کے یکطرفہ اقدام اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورت حال کے حوالے سے چین کا تعاون قابل تحسین ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کے یکطرفہ اقدام اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورت حال کے حوالے سے چین کا تعاون قابل تحسین ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات کی جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور، خطے اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلسل کرفیو کی آڑ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بھارت کے یکطرفہ اقدام اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورت حال کے حوالے سے چین کا تعاون قابل تحسین ہے۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ترین جزو ہیں۔ دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کے امن واستحکام کے لئے قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔


خبر کا کوڈ: 817924

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/817924/کشمیر-کی-تشویشناک-صورتحال-پر-چین-کا-تعاون-قابل-تحسین-ہے-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org