0
Monday 23 Sep 2019 22:08

گلگت بلتستان کے 72 کانٹریکٹ ڈاکٹروں کو مستقل کرنے کی منظوری

گلگت بلتستان کے 72 کانٹریکٹ ڈاکٹروں کو مستقل کرنے کی منظوری
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں 10 سرجنز سمیت 72 کنٹریکٹ ڈاکٹروں کو مستقل کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ محکمہ سروسز سے جاری نوٹیفکیشن میں جن ڈاکٹروں کو مستقل کرنے کی منظوری دی گئی ہے ان میں  10 سرجنز، 45 میڈیکل آفیسرز اور 17 ڈینٹل ڈاکٹرز شامل ہیں۔ ان ڈاکٹروں کو گلگت بلتستان ریگولرائزیشن ایکٹ 2018ء کے تحت مستقل کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ جی بی کے ینگ ڈاکٹرز نے مستقل نہ ہونے کیخلاف سرکاری ہسپتالوں کو بند کرنے کی دھمکی دیدی تھی، بعد میں حکومت سے مذاکرات کے بعد ایک ہفتے کی مہلت دی گئی تھی۔ پیر کے روز حکومت نے کانٹریکٹ ڈاکٹروں کو مستقل کرنے کی منظوری دیدی۔
خبر کا کوڈ : 817925
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب