QR CodeQR Code

حکومت کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے جہاد کا اعلان کرنا چاہیے، ثروت اعجاز قادری

23 Sep 2019 22:14

اپنے ایک بیان میں پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ نائن الیون واقعے میں پینٹاگون ملوث ہے، دنیا کو دہشتگردی کی طرف جھونکنے اور اسلحے کی ترسیل کو فروغ دینے والے ہی امن کے دشمن ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی تنظیموں کو عوام تک رسائی نہ دینے کا عالمی برادری نوٹس لے، کشمیریوں کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے ریلیف نہیں ملا تو پھر حکومت کو آخری آپشن جہاد کا اعلان کرنا چاہیے۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں اور جدوجہد پر منفی پروپیگنڈے کی مذمت کرتے ہیں، بھارت انسانیت کا دشمن اور دہشتگرد ملک ہے، جو ممبئی حملے کو پاکستان سے جوڑنے کی سازش کرتا رہا ہے، بھارتی را کے ایجنٹ دہشتگرد کلبھوشن یادیو کی شکل میں پاکستان سے پکڑے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نائن الیون واقعے میں پینٹاگون ملوث ہے، دنیا کو دہشتگردی کی طرف جھونکنے اور اسلحے کی ترسیل کو فروغ دینے والے ہی امن کے دشمن ہیں، دہشتگردی کے خلاف پاکستان نے 65 ہزار جانوں کے نذرانے دیئے ہیں اور اربوں ڈالر کا معاشی نقصان اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو بھارتی تسلط سے نجات دلانے کا علاج صرف جہاد ہے، بھارت دہشتگردی کی انتہا کر چکا ہے، عالمی اداروں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی، عالمی ادارے کشمیریوں پر مظالم بند اور بھارتی کرفیو کو فوری ختم کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کریں۔


خبر کا کوڈ: 817926

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/817926/حکومت-کو-مسئلہ-کشمیر-کے-حل-کیلئے-جہاد-کا-اعلان-کرنا-چاہیے-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org