3
0
Monday 23 Sep 2019 22:53

دنیا مجھ سے ملنے کی خواہشمند ہے اور میں عمران خان سے ملاقات کا مشتاق ہوں، صدر ٹرمپ

دنیا مجھ سے ملنے کی خواہشمند ہے اور میں عمران خان سے ملاقات کا مشتاق ہوں، صدر ٹرمپ
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر پاکستانی وزیراعظم عمران خان اور ان کے بھارتی ہم منصب نریندرمودی تیار ہوں گے، تو میں ثالثی کرا سکتا ہوں۔ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ میں کشمیر پر اچھا ثالث ثابت ہو سکتا ہوں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سابق امریکی صدور نے پاکستان کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا، میں عمران خان اور پاکستان پر مکمل اعتماد کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان تین دنوں میں بہت سارے ممالک کے سربراہان مجھ سے ملنا چاہتے ہیں، لیکن میں عمران خان سے ملنا چاہتا تھا۔ امریکی صدر نے کہا کہ مودی کے ساتھ بھی میرے اچھے تعلقات ہیں، پاکستان اور بھارت ہمسایہ ملک ہیں اور مجھے یقین ہے کہ دونوں کوئی حل تلاش کر لیں گے۔ ٹرمپ نے ہوسٹن میں مودی بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں نے گزشتہ روز بھارت کی جانب سے سخت بیان سنا، وہاں 50 ہزار کا مجمع تھا اور ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔ عمران خان نے کہا کہ ٹرمپ طاقت ور ملک کے صدر ہیں اور انہیں ثالث کا کردار ادا کرنا چاہیے۔ پاکستان ثالثی کے لیے تیار ہے لیکن بھارت نے راہ فرار اختیار کر رکھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں مودی کی پالیسی سے ایک بحران کا آغاز ہوا ہے اور میں چاہوں گا کہ امریکہ اس صورتحال اپنا کردار ادا کرے۔
خبر کا کوڈ : 817932
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Darmaan khan
Pakistan
Amriki sadar buhat makkar aur chalaq he yaqeen se kehta hon ye kabhe bhi Pakistan ka dost nahi hosakta
محمد اشفاق
Pakistan
ساری دنیا کو اکٹھا ہونا چاہیئے، کشمیر کا مسئلہ حل ہونا چاہیئے، اگر جنگ ہوتی ہے تو پوری دنیا کو خطرہ ہوسکتا ہے، لیکن جنگ مسلمان نہیں چاہتا، مسلمان ہمیشہ امن چاہتا ہے، اگر ہماری عزت، جان و مال کو خطرہ ہوا تو جنگ مسلمان کا حق ہے، پھر کیا ہوگا خدا جانے۔ ہم صرف مسلمان کی عزت، جان و مال کی حفاظت چاہتے ہیں۔
Ali
Pakistan
Han behtar yehi hy k yaman aur Kashmir ka pur aman hal tasleem kia jay
ہماری پیشکش