0
Tuesday 24 Sep 2019 09:12

انڈونیشیا میں نسل پرستی کے خلاف مظاہروں میں 20 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی

انڈونیشیا میں نسل پرستی کے خلاف مظاہروں میں 20 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی
اسلام ٹائمز۔ انڈونیشیا کے علاقے پاپوا میں نسل پرستی کے خلاف مظاہروں کے بعد احتجاج کا سلسلہ وسیع ہوگیا اور مظاہرین نے خطے کی خودمختاری کا مظاہرہ کرتےہوئے کئی سرکاری عمارتوں کو نذر آتش کردیا، جس کے نتیجے میں کم ازکم 20 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق مقامی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ نیو گینیا جزیرے کے مغربی علاقے پاپوا میں کئی ہفتے قبل نسل پرستی پر مظاہروں میں شدت آگئی تھی اور اب یہ پر تشدد احتجاج علاقے کی خود مختاری ے مطالبے میں تبدیل ہوگیا ہے۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ 16 افراد وامیرا شہر میں جاں بحق ہوئے جہاں سیکڑوں مظاہرین نے احتجاج کے دوران کئی سرکاری عمارتوں اور دفاتر کو آگ لگادی۔ پاپوا کے فوجی ترجمان ایکو دریانتو کا کہنا تھا کہ اکثر افراد آگ لگنے سے متاثر ہوئے اور جھلس پر جاں بحق ہوگئے۔
 
ان کا کہنا تھا کہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ تاحال کئی افراد آگ لگی ہوئی عمارتوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے افراد میں 13 کا تعلق پاپوا سے نہیں ہے اور صرف 3 افراد کا تعلق اس خطے سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ہلاکتوں مختلف شہروں میں ہوئیں جن میں سے 3 شہری صوبائی دارالحکومت جیاپورا میں جاں بحق ہوئی جہاں سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق مظاہرین نے تین فوجیوں کو چاقو کے وار سے قتل کیا جبکہ 3 طلبہ ربڑ کی گولیوں سے لگنے والے زخموں تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ ایکو دریانتو کا کہنا تھا کہ مظاہروں میں شریک ہونے والے کم ازکم 300 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور زخمیوں کی تعداد 65 ہے۔ خیال رہے کہ انڈونیشیا کے علاقے پاپوا میں حالیہ دنوں میں احتجاج کا سلسلہ رک گیا تھا تاہم ایک مرتبہ پھر پرتشدد احتجاج شروع ہوگیا اور اس مرتبہ کئی گھروں اور عمارات کو نذر آتش کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 817974
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش