0
Tuesday 24 Sep 2019 11:05

سانحہ بابوسر گٹی داس کے 13 زخمیوں کو سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا

سانحہ بابوسر گٹی داس کے 13 زخمیوں کو سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ سانحہ بابوسر گٹی داس کے 13 زخمیوں کو سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے گلگت سے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا جہاں تمام زخمیوں کو سی ایم ایچ راولپنڈی میں داخل کرا دیا گیا ہے، سی ایم ایچ راولپنڈی میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی اور پاک فوج کی نگرانی میں تمام زخمیوں کا علاج شروع کر دیا گیا ہے۔ 13 زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے تاہم پاک آرمی کے ڈاکٹرز زخمیوں کی جان بچانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ سی ایم ایچ راولپنڈی میں تمام زخمیوں کے تمام ضروری اور خصوصی ٹیسٹ کروائے گئے، کچھ زخمیوں کے آپریشنز آج ہونگے۔ فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود خان نے یقین دلایا ہے کہ تمام زخمیوں کو بھرپور طریقے سے علاج و معالجے کی سہولیات دی جائیں گی، پاک فوج مصیبت کی گھڑی میں لواحقین کے ساتھ کھڑی ہوگی اور ایک ایک زخمی کے ٹھیک ہونے تک فوج چین سے نہیں بیٹھے گی۔ ادھر زخمیوں کے لواحقین نے فورس کمانڈر گلگت بلتستان کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ انسان دوست فورس کمانڈر کی وجہ سے مزید انسانی جانیں ضائع ہونے سے بچ گئیں، پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔ یاد رہے کہ اتوار کے روز بابوسر گٹی داس میں مسافر بس کے ہولناک حادثے میں 26 مسافر جاں بحق جبکہ ایک درجن سے زائد زخمی ہوئے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں پاک فوج کے 10 اہلکار بھی شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 817994
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش