QR CodeQR Code

وفاقی حکومت نے جی بی کیلئے ڈھائی ارب روپے جاری کر دیئے

24 Sep 2019 11:17

بجٹ کی ریلیز کے بعد گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار میں تیزی آئے گی اور زیر التواء منصوبوں پر بھی کام شروع ہو جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کے رواں مالی سال کے بجٹ میں شامل ترقیاتی منصوبوں کیلئے ڈھائی ارب روپے جاری کر دیئے، یہ رواں مالی سال کے بجٹ کی پہلی قسط ہے جو کہ وفاقی حکومت نے جاری کر دی ہے۔ ادھر پلاننگ ڈویژن نے جی بی کے تمام محکموں کو فوری طور پر ڈیمانڈ جمع کرانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ بجٹ کی ریلیز کے بعد گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار میں تیزی آئے گی اور زیر التواء منصوبوں پر بھی کام شروع ہو جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 818001

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/818001/وفاقی-حکومت-نے-جی-بی-کیلئے-ڈھائی-ارب-روپے-جاری-کر-دیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org