QR CodeQR Code

مقبوضہ وادی میں کئی سال سے بند مندروں کے دروازے پھر سے کھلنے لگے

24 Sep 2019 11:18

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبری تسلط کو آج 51 واں روز ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے کے بعد مودی سرکار نے وادی میں کئی سال سے بند مندروں کے دروازے پھر سے کھولنے اور پوجا کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبری تسلط کو آج 51واں روز ہے، کشمیری عوام بدترین قیدیوں کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، مودی سرکار نے وادی میں 50 ہزار مندر کھولنے اور مورتیاں رکھنے کا منصوبہ بنایا ہے۔۔ کشمیری 5 اگست سے اپنے گھروں میں محصور ہیں۔ مواصلاتی رابطے منقطع، دکانیں، کاروبار، تعلیمی ادارے بند، روزمرہ کی اشیاء اور ادویات کی شدید قلت ہے، ٹی وی چینلز اور اخبارات کی بندش بھی جاری ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے کے بعد مودی سرکار نے وادی میں کئی سال سے بند مندروں کے دروازے پھر سے کھولنے اور پوجا کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔ بھارتی وزیرمملکت برائے داخلہ جی کشن ریڈی کے مطابق وادی میں 50 ہزار مندر کھولیں جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 818002

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/818002/مقبوضہ-وادی-میں-کئی-سال-سے-بند-مندروں-کے-دروازے-پھر-کھلنے-لگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org