0
Tuesday 24 Sep 2019 11:35

گلگت، انجمن تاجران کا 3 اکتوبر کو کشمیر بچاؤ ریلی میں بھرپور شرکت کا اعلان

گلگت، انجمن تاجران کا 3 اکتوبر کو کشمیر بچاؤ ریلی میں بھرپور شرکت کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ انجمن تاجران گلگت بلتستان نے جماعت اسلامی کے زیراہتمام 3 اکتوبر کو کشمیر بچاؤ مارچ کی حمایت کرتے ہوئے بھرپور شرکت کا اعلان کر دیا۔ صدر انجمن تاجران محمد ابراہیم کی قیادت میں وفد نے دفتر جماعت اسلامی گلگت میں امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مشتاق احمد ایڈووکیٹ سے ملاقات کی، اس موقع پر انجمن تاجران کے صدر محمد ابراہیم نے کہا کہ ہم سینیٹر سراج الحق کو گلگت میں خوش آمدید کہتے ہیں، 3 اکتوبر کی ریلی اور مارچ میں بھرپور شرکت کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کرنا ہمارا قومی و دینی فریضہ ہے، تمام تاجر 3 اکتوبر کو ریلی اور جلسے میں شرکت کرینگے۔ امیر جماعت اسلامی جی بی مشتاق احمد ایڈووکیٹ نے اس موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 3 اکتوبر کا جلسہ صرف جماعت اسلامی کا نہیں ہے بلکہ اس میں ہماری خواہش ہے کہ تمام جماعتیں شریک ہوں، اور کشمیر کاز کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ انجمن تاجران کی طرف سے کشمیر بچاؤ مارچ میں شرکت اور حمایت کے اعلان نے ہمارے حوصلے بلند کئے ہیں، انہوں نے انجمن تاجران کے وفد کا شکریہ ادا کیا کہ ناصرف وہ دفتر آئے بلکہ حمایت کا اعلان بھی کیا۔
 
خبر کا کوڈ : 818010
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش