0
Tuesday 24 Sep 2019 13:27

پولیس کو انسانی حقوق سے آگاہی دلانے کیلئے تربیت دلانے کا فیصلہ

پولیس کو انسانی حقوق سے آگاہی دلانے کیلئے تربیت دلانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پنجاب پولیس کو عوام دوست بنانے اور متشددانہ سوچ تبدیل کرنے کیلئے  ہیومن رائٹس کمیشن سے تربیت دلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سی سی پی او لاہور بی اے ناصر کی جانب سے جاری ہونیوالے مراسلے کے مطابق آئی جی پنجاب پولیس عارف نواز کی خصوصی ہدایت پر ہیومن رائٹس کمیشن کے عہدیدار پولیس کو خصوصی ٹریننگ دیں گے۔ تربیت کے دوران پولیس اہلکاروں کو انسانی حقوق اور شہریوں کیساتھ اچھے رویے کی تربیت دی جائے گی۔

اس حوالے سے ہیومن رائٹس کمیشن سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے لیکچرز کے نام پولیس کو بھجوائیں تاکہ تربیتی عمل کیلئے ان کی خدمات حاصل کی جا سکیں۔ پولیس حراست میں ملزمان کی ہلاکتوں کے واقعات کے بعد اعلیٰ حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ پولیس کے متشددانہ رویے میں تبدیلی لانے کیلئے ان کی خصوصی تربیت کروائی جائے گی۔ اس حوالے سے گزشتہ روز لاہور میں ماہرین نفسیات سے بھی پولیس اہلکاروں اور افسران کو خصوصی لیکچر دلوایا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 818053
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش