1
Tuesday 24 Sep 2019 13:51
سعودی بادشاہت کی 89ویں سالگرہ

آل یہود (اسرائیل) کیطرف سے آل سعود کو مبارکباد!

اسرائیلی سعودی پرچم ساتھ ساتھ لہراتے رہے
آل یہود (اسرائیل) کیطرف سے آل سعود کو مبارکباد!
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل (آل یہود) نے مسلمانوں سے برسرپیکار امیر ترین مسلم بادشاہت (آل سعود) کو اس کے 89ویں یوم تاسیس پر مبارکباد پیش کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوموار کے دن اسرائیلی وزارت خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں مسلم کُش سعودی بادشاہت کو اس کی 89ویں سالگرہ پر مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اسرائیلی وزارت خارجہ سعودی عرب (آل سعود) کیلئے اس کے قومی دن کے حوالے سے خیروبرکت، امن و امان، (اسرائیل کیساتھ) مزید تعاون اور اچھی ہمسائیگی کی دعا کرنے کیساتھ ساتھ خدا سے یہ دعا بھی کرتی ہے کہ پیشرفت اور ترقی کیلئے آپ کی کوششیں نتیجہ خیز ثابت ہوں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزارت خارجہ کے باقاعدہ تہنیتی پیغام کے علاوہ اسرائیلی میڈیا خاص طور پر اسرائیلی نیوز ویب سائٹ i24news.com پر آل سعود کی بادشاہت کی 89ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایک خصوصی ویڈیو بھی نشر ہوتی رہی، جس میں سعودی دارالحکومت ریاض کے مختلف علاقوں میں گھومتی گاڑیوں پر نصب اسرائیلی اور سعودی پرچم ساتھ ساتھ لہراتے صاف دکھائی دے رہے تھے جبکہ باہمی محبت کے اظہار کیلئے اسرائیلی و سعودی پرچموں کے درمیان دل کی تصاویر بھی لگا دی گئی تھیں۔
خبر کا کوڈ : 818056
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش