0
Tuesday 24 Sep 2019 14:13

مولانا فضل الرحمٰن کو قوم کا نہیں اقتدار کا درد ہے، میاں اسلم اقبال

مولانا فضل الرحمٰن کو قوم کا نہیں اقتدار کا درد ہے، میاں اسلم اقبال
اسلام ٹائمز۔ میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کو قوم کا نہیں اقتدار کا درد ہے، انہیں آج کشمیر کمیٹی میں بٹھا دیا جائے تو ساری پریشانی دور ہو جائے گی۔
پنجاب کے وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال نے لاہور میں کھلی کچہری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کو آج آزادی مارچ یاد آ رہا ہے وہ ضرور کریں، اسلام کے نام پر آزادی مارچ کے لئے پیسا اکٹھا کیا جا رہا ہے، مولانا نے ہمیشہ اسلام کے نام پر پیسا اکٹھا کر کے اپنی ذات پہ خرچ کیا۔ میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ ڈینگی کے خلاف جنگ میں عوام سے تعاون کی اپیل ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ ڈینگی کی وبا پورے پاکستان میں پھیلی ہے، سب سے زیادہ ڈینگی کا مسئلہ راولپنڈی میں پیش آیا ہے، متعلقہ ڈی سی نے مانیٹر نہیں کیا۔ انہوں نے کہا ڈینگی کے حوالے سے تمام ٹیسٹ فری کر دیئے ہیں مزید اقدامات کر رہے ہیں، جس نے اس حوالے سے پرفارم نہیں کیا اس کے خلاف وزیراعلٰی نے ایکشن لیا۔
خبر کا کوڈ : 818068
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش