0
Tuesday 24 Sep 2019 15:58

بالاکوٹ میں دہشت گردی کیمپ دوبارہ فعال کرنےکا الزام بے بنیاد ہے، ترجمان دفتر خارجہ

بالاکوٹ میں دہشت گردی کیمپ دوبارہ فعال کرنےکا الزام بے بنیاد ہے، ترجمان دفتر خارجہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستانی دفترخارجہ نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کردیا۔ اسلام آباد میں ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بالاکوٹ میں دہشت گردی کیمپ دوبارہ فعال کرنےکا الزام بے بنیاد ہے، درانداری کے الزامات مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، بھارت ہتھکنڈوں کے ذریعے عالمی برادری کو گمراہ کرنے میں ناکام رہے گا۔ ڈاکٹر فیصل نے مزید کہا کہ بھارت الزامات سے کشمیر میں ریاستی دہشت گردی چھپا نہیں سکے گا، اس کے اقدامات اور بیانات علاقائی امن واستحکام کے لیے خطرہ ہیں، پاکستان نے جنیوا میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بھرپور اجاگر کیا، پاکستان کی انسانی حقوق کونسل جنیوا میں کوششیں بارآور ثابت ہوئیں، پوری دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر پاکستان کی ناکامی کا پراپیگنڈہ جھوٹا اور گمراہ کن ہے، پوری دنیا مقبوضہ کشمیر کی مسلسل بگڑتی صورتحال سے آگاہ ہے، انسانی حقوق کونسل کے مشترکہ اعلامیے میں بھارت سے کرفیو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا۔
 
خبر کا کوڈ : 818085
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش