0
Tuesday 24 Sep 2019 16:46

پشاور میں ایک سال کے دوران قتل کے387 واقعات

پشاور میں ایک سال کے دوران قتل کے387 واقعات
اسلام ٹائمز۔ ایک سال کے دوران پشاور میں قتل کے 387 مقدمات وقوع پزیر ہوئے، جبکہ اغواء برائے تاوان کا ایک مقدمہ درج ہوا۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے اسمبلی میں پیش کردہ تفصیلات کے مطابق سال 2018ء میں ضلع پشاور میں  قتل کے 387 مقدمات وقوع پزیر ہوئے۔ پشاور پولیس نے 900 میں سے 700 ملزمان گرفتار کئے اور ان کے چالان عدالتوں میں پیش کئے، جبکہ اغواء برائے تاوان کا ایک مقدمہ درج ہوا، تاہم مغوی بازیاب کرا لیا گیا اور چالان عدالت میں پیش کیا گیا۔ برخلاف مال کے 725 مقدمات درج کئے گئے اور 30 کروڑ میں سے 17 کروڑ کی اشیاء برآمد کی گئیں، جبکہ 1060 ملزمان گرفتار کئے گئے۔ دوسری جانب سال 2019ء میں پشاور میں قتل کے اب تک 51 واقعات رونما ہوچکے ہیں۔ 170 میں سے 110 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور اغواء برائے تاوان کا کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا۔ اس کے علاوہ برخلاف مال کے 82 مقدمات درج ہوئے۔ ڈیڑھ کروڑ کی اشیا چوری ہوئیں جبکہ ایک کروڑ کی اشیا برآمد کی گئیں۔ 180 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے چالان عدالت میں پیش کئے گئے، جبکہ دیگر کی گرفتاری کیلئے متعلقہ ایس ایچ اوز اور افسروں کو ہدایات دی جا چکی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 818108
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش