0
Tuesday 24 Sep 2019 16:53

سندھ حکومت کا کچرا پھینکنے اور گٹر میں پتھر ڈالنے والوں کی نشاندہی پر 1 لاکھ انعام کا اعلان

سندھ حکومت کا کچرا پھینکنے اور گٹر میں پتھر ڈالنے والوں کی نشاندہی پر 1 لاکھ انعام کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے شہر میں کچرا پھینکنے اور سیوریج لائنوں میں  پتھر اور رضائیاں ڈالنے والوں کی نشاندہی پر ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ کراچی کے دعویدار ہی اسے گندا کررہےہیں، کراچی میں جان بوجھ کر مسائل پیدا کئے جارہے ہیں، ایک شخص کو میں نے خود سڑک کے کنارے سے کچرا اٹھا کر بیچ میں ڈالتے ہوئے  دیکھا، میں نے کچرا پھینکنے والے شخص کی تصاویر بھی لیں، مجھے بتایا گیا کہ کل صفائی کی گئی آج پھر اس جگہ پرانا کچرا ڈالا گیا۔ وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ شہر میں صفائی مہم سے بہتری آنا شروع ہوئی ہے اور اس کے اچھے نتائج آرہے ہیں، کچرا یا ملبہ سڑکوں پر پھینکنا جرم ہے ایسا نہ کیا جائے، سڑکوں پر کچرا پھینکنے والوں کےخلاف کارروائی ہوگی۔

سعید غنی نے شہریوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ سیوریج لائنز میں پتھر پھینکنے والوں کی ویڈیو بنائیں، کچرا پھینکنے والوں کی نشاندہی کرنیوالوں اور گٹر میں اینٹیں اور رضائیاں ڈالنے والوں کی اطلاع دینے والوں کو ایک لاکھ روپے انعام دیا جائے گا، حکومت اکیلے کراچی کےمسائل حل نہیں کرسکتی، واٹر بورڈ کو کام سے روکنے کے لئے مخالفین نے دھرنا دیا، گٹرمیں کچرا ڈالنےکی واٹس ایپ نمبر 03000084296 پر اطلاع دیں۔
 
خبر کا کوڈ : 818110
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش