0
Tuesday 24 Sep 2019 18:56

جسٹس فائز کیس ہمارے لئے بھی بےچینی کا باعث ہے، سپریم کورٹ

جسٹس فائز کیس ہمارے لئے بھی بےچینی کا باعث ہے، سپریم کورٹ
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے کہا ہےکہ جسٹس قاضی فائز عیسٰی کا کیس ہمارے لئے بھی بےچینی کا باعث ہے۔ جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں عدالت عظمٰی کے 9 رکنی فل کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسی کی صدارتی ریفرنس کے خلاف درخواستوں کی سماعت کی۔ قاضی فائز عیسٰی کے وکیل منیر اے ملک نے خرابی صحت کی بنا پر التواء کی درخواست دائر کی، جبکہ جسٹس منصور علی شاہ بھی چھٹی پر ہونے کے باعث غیرحاضر تھے۔ سپریم کورٹ نے درخواستوں پر وزیراعظم اور صدر مملکت سمیت فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دیئے کہ درخواستوں میں اہم قانونی نکات اٹھائے گئے ہیں، یہ کیس صرف بار ایسوسی ایشنز نہیں بلکہ ہمارے لئے بھی بےچینی کا باعث ہے۔

جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ کیس میں جسٹس افتخار محمد چودھری کے فیصلہ پر انحصار کیا گیا ہے، ہم جو بھی کریں گے قانون و آئین کے مطابق کریں گے، لمبی مدت کے لئے التواء نہیں دیں گے۔ سپریم کورٹ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان کو روسٹرم پر بلاتے ہوئے کہا کہ عامر رحمان ہم اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کررہے ہیں، بہتر ہوگا کہ آئندہ سماعت سے ہفتہ پہلے جواب جمع کروائیں۔ عامر رحمان نے کہا کہ درخواست گزار دلائل دیں ہم تحریری طور پر دلائل دیں گے۔ سپریم کورٹ نے وزیر قانون فروغ نسیم، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر اور سپریم جوڈیشل کونسل سے بھی جواب طلب کرلیا۔
خبر کا کوڈ : 818133
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش