QR CodeQR Code

یورپی ممالک کے ایران مخالف مشترکہ بیان کے بعد

ایرانی و فرانسیسی صدور مملکت کی ملاقات

24 Sep 2019 19:21

ایرانی صدر نے اس ملاقات کے دوران جوہری معاہدے سے امریکہ کے یکطرفہ خروج کے بعد اس معاہدے کی حفاظت پر مشتمل، فرانس سمیت جوہری معاہدے میں باقی بچ جانیوالے ممالک کی بنیادی ذمہ داریوں پر تاکید کی اور فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے مشترکہ بیان کو ایران کیخلاف بےبنیاد الزام تراشی قرار دیتے ہوئے اس پر شدید تنقید کی۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے نیویارک میں ہونیوالے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس کے دوران فرانس کے صدر عمانوئیل میکرون کیساتھ ملاقات کی ہے، جس کے دوران ان کی طرف سے پیش کئے جانیوالے خلیج فارس کے حفاظتی پلان اور دوطرفہ دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اس ملاقات کے دوران جوہری معاہدے سے امریکہ کے یکطرفہ خروج کے بعد اس معاہدے کی حفاظت پر مشتمل فرانس سمیت جوہری معاہدے میں باقی بچ جانے والے ممالک کی بنیادی ذمہ داریوں پر تاکید کی اور فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے مشترکہ بیان کو ایران کے خلاف بےبنیاد الزام تراشی قرار دیتے ہوئے اس پر شدید تنقید کی۔

دوسری طرف فرانس کے صدر عمانوئیل میکرون نے اس ملاقات کے دوران ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی کیطرف سے پیش کئے جانیوالے خلیج فارس کے سکیورٹی پلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے جوہری معاہدے پر عملدرآمد کیلئے فرانس کی کاوشوں پر روشنی ڈالی اور اس مقصد کے حصول کیلئے یورپ اور خصوصاً روس اور چین کے تعاون کو ضروری قرار دیا۔


خبر کا کوڈ: 818140

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/818140/ایرانی-فرانسیسی-صدور-مملکت-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org