0
Tuesday 24 Sep 2019 19:21
یورپی ممالک کے ایران مخالف مشترکہ بیان کے بعد

ایرانی و فرانسیسی صدور مملکت کی ملاقات

ایرانی و فرانسیسی صدور مملکت کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے نیویارک میں ہونیوالے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس کے دوران فرانس کے صدر عمانوئیل میکرون کیساتھ ملاقات کی ہے، جس کے دوران ان کی طرف سے پیش کئے جانیوالے خلیج فارس کے حفاظتی پلان اور دوطرفہ دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اس ملاقات کے دوران جوہری معاہدے سے امریکہ کے یکطرفہ خروج کے بعد اس معاہدے کی حفاظت پر مشتمل فرانس سمیت جوہری معاہدے میں باقی بچ جانے والے ممالک کی بنیادی ذمہ داریوں پر تاکید کی اور فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے مشترکہ بیان کو ایران کے خلاف بےبنیاد الزام تراشی قرار دیتے ہوئے اس پر شدید تنقید کی۔

دوسری طرف فرانس کے صدر عمانوئیل میکرون نے اس ملاقات کے دوران ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی کیطرف سے پیش کئے جانیوالے خلیج فارس کے سکیورٹی پلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے جوہری معاہدے پر عملدرآمد کیلئے فرانس کی کاوشوں پر روشنی ڈالی اور اس مقصد کے حصول کیلئے یورپ اور خصوصاً روس اور چین کے تعاون کو ضروری قرار دیا۔
خبر کا کوڈ : 818140
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش