0
Tuesday 24 Sep 2019 19:36

اگر احتساب ہی کرنا ہے تو اسکا آغاز حکومت میں شامل کرپٹ عناصر سے کیا جانا چاہیئے، پیپلزپارٹی

اگر احتساب ہی کرنا ہے تو اسکا آغاز حکومت میں شامل کرپٹ عناصر سے کیا جانا چاہیئے، پیپلزپارٹی
اسلام ٹائمز۔ کشمیر کا سلیکٹڈ سودا پاکستان پیپلزپارٹی مسترد کرتی ہے، سلیکٹڈ وزیراعظم عمران احمد نیازی کے امریکہ دورہ سے پتہ چلا کہ سلیکٹد وزیر خارجہ اور سلیکٹڈ وزیراعظم نے اب تک عوام سے جھوٹ بولا، عوام کو دھوکہ دیئے رکھا، کیونکہ سلیکٹڈ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سلیکٹڈ وزیراعظم عمران احمد نیازی نے کہا تھا کہ کشمیر مسئلہ پر 58 ممالک کی حمایت حاصل ہے، لیکن کہاں گئی وہ حمایت۔؟ اب قوم کو بتایا جائے کہ وہ ممالک کون تھے اور وقت آنے پر کشمیر مسئلہ پر چیرمین سینٹ کے الیکشن جیسا حال ہمارا کس نے کیا۔؟ موجودہ حکومت خارجی محاذ سمیت ہر فورم پر ناکام ہوگئی ہے، حکومت نام نہاد احتساب کے نام پر اپوزیشن کو کچلنے کی پالیسی پر گامزن ہے، حکمران استحصالی سلسلہ کو بند کر کے سابق صدر آصف علی زرداری، فریال تالپور، سید خورشید شاہ کو فی الفور رہا کرے، اگر احتساب ہی کرنا ہے تو اس کا آغاز حکومت میں شامل کرپٹ عناصر سے کیا جانا چاہیئے، عوام روٹی کے ایک ایک نوالہ کو ترس رہے ہیں اور حکمران ٹولہ سب اچھا ہے کا راگ الاپنے میں مصروف ہیں، ایک طویل مدت گزرنے کے باوجود حکومتی ادارے سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور پر الزامات ثابت کرنے میں بڑی طرح ناکام ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پی وائی او جنوبی پنجاب کے صدر سید عارف شاہ، پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے صدر ملک نسیم لابر، ضلعی جنرل سیکرٹری راو ساجد علی، سٹی جنرل سیکرٹری اے ڈی خان بلوچ، ممبر پنجاب کونسل ملک ارشد اقبال بھٹہ، علماء مشائخ ونگ جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر مرزا نذیر بیگ، سٹی صدر پی وائی او محمد علی نومی بھٹہ، عبدالوحید بھٹہ، نائب صدر ملتان سٹی نعیم شہزاد بھٹی، ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن و انچارج میڈیا خواجہ عمران، سیکرٹری انفارمیشن پی وائی او ملتان ضلع حسنین خان، صوبائی حلقہ 213 کے صدر ملک افتخار، جنرل سیکرٹری ملک رمضان کمبوہ، ملک شریف کمبوہ زیر اہتمام پی وائی او جنوبی پنجاب کے صدر سید عارف شاہ کی صدارت میں ہونے والی چیئرمیں پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا، مقررین نے مزید کہا کہ سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی گرفتاری کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں، پیپلزپارٹی نہ پہلے کبھی ان آمرانہ و جابرانہ ہتکنڈوں سے گھبرائی ہے، نہ اب گھبرائے گی، حکومت احتساب کے نام پر اپوزیشن کی آواز کو نہیں دبا سکتی، حکمران جماعت اپنے منظور نظر مخصوص میڈیا ہاوسز کے ذریعے اپوزیشن کو چور اور حکومت میں موجود کرپٹ ٹولہ کو فرشتہ ثابت کرنے میں تلی ہوئی ہے، لیکن ملک کے باشعور عوام اب بخوبی ان ہتکنڈوں کو جان چکے ہیں، انہیں اب اس بات کا مکمل ادراک ہے کہ موجودہ حکومت نااہل اور کرپٹ عناصر پر مشتمل ہے آئے دن ایک نیا پنڈورا باکس کھولتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 818143
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش