QR CodeQR Code

رانی پھولن دیوی کیلئے سندھ اسمبلی اجلاس چلایا جا رہا ہے، فردوس شمیم نقوی

24 Sep 2019 21:25

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما و قائد حزب اختلاف سندھ نے کہا کہ آنٹی کرپشن پروڈکشن آرڈر پر آتی ہیں، لیکن اجلاس میں شرکت نہیں کرتی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و قائد حزب اختلاف سندھ فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ رانی پھولن دیوی کیلئے اسمبلی اجلاس چلایا جا رہا ہے، استاد لنگڑدین جب تک قید میں تھے لنگڑے تھے، آج ٹھیک ہو گئے ہیں، اسمبلی اجلاس کا ایک دن کا خرچہ پچاس لاکھ روپے ہے، انہوں نے قوم کے پیسے مذاق سمجھا ہوا ہے۔ سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے مزید کہا کہ آنٹی کرپشن پروڈکشن آرڈر پر آتی ہیں، لیکن اجلاس میں شرکت نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی ناکامی تسلیم کرلی ہے، اب ڈی ایم سیز کے ذریعے صفائی کی جا رہی ہے، پانچ پانچ کروڑ دے کے کیا چائنیز کمپنیوں کی مدد تو نہیں کی جا رہی، یہ اس مہم میں بھی کرپشن کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سندھ حکومت سے کام کروائیں گے چاہے، 149 کے تحت کروائیں۔


خبر کا کوڈ: 818158

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/818158/رانی-پھولن-دیوی-کیلئے-سندھ-اسمبلی-اجلاس-چلایا-جا-رہا-ہے-فردوس-شمیم-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org