0
Tuesday 24 Sep 2019 23:53

ٹرافی ہنٹنگ، 19-2018ء کے دوران گلگت بلتستان کو 8 کروڑ 42 لاکھ روپے حاصل ہوئے

ٹرافی ہنٹنگ، 19-2018ء کے دوران گلگت بلتستان کو 8 کروڑ 42 لاکھ روپے حاصل ہوئے
اسلام ٹائمز۔ 2018-19ء کے دوران گلگت بلتستان میں ٹرافی ہنٹنگ سے حاصل رقم مقامی کمیونٹی کو تقسیم کرنے کی تقریب گلگت میں منعقدہ ہوئی۔ ٹرافی ہنٹنگ سے کل 8 کروڑ 2 لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی جس میں سے 6 کروڑ 41 لاکھ روپے  مقامی کمیونٹی میں تقسیم کیے گئے باقی رقم حکومتی خزانے میں جمع کر دی گئی۔ سب سے زیادہ رقم سسی حراموش کو ملی، جن کے حصے میں ایک کروڑ 17 لاکھ روپے آئے، جبکہ جوٹیال کو ایک کروڑ 12 لاکھ روپے کا چیک دیا گیا، بونجی کی کمیونٹی کو ایک کروڑ 70ہزار روپے، ڈویاں استور کو 96 لاکھ 97 ہزار، کے وی او کو 56 لاکھ 62 ہزار، شمشال کو 47 لاکھ 86ہزار روپے، خیبر گوجال کو 22 لاکھ 18ہزار، گل کن کو 7 لاکھ 69 ہزار، پھسو کو 17 لاکھ بیس ہزار روپے، حسینی کو 11 لاکھ 48 ہزار، مسگر کو 8 لاکھ 96 ہزار، گلمت کو 10 لاکھ 47 ہزار، چپورسن کو ایک لاکھ 20ہزار، رمانجی کو ایک لاکھ 24 ہزار، بر کو ایک لاکھ 20 ہزار، کرومبر کو 4 لاکھ 90 ہزار، ہوشے کو 11 لاکھ 31 ہزار، کاندے کو 4 لاکھ 83 ہزار روپے کے چیک دیئے گئے۔

رواں سال 29 غیر ملکی،45 ملکی اور 12مقامی شکاریوں نے مختلف جنگلی حیات کا شکار کیا۔ اس سال 74 آئی بیکس، 4 استور مارخور اور 8 بلیو شپ کا شکار کیا گیا۔ دوسری جانب سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گلگت بلتستان میں برفانی چیتوں کی تعداد 150 سے 200 اور استور مارخور 2 ہزار سے 2500، ہمالین آئی بیکس 15 ہزار سے 20 ہزار، بلیو شیپ 5 ہزار 5 سو تا 6 ہزار 5 سو، مارکوپولو شیپ 200 سے 250، لداخ اڑیال 300 سے 350، مشک ہرن 150 سے 200، ایشیائی کالا ریچھ 80 سے 110 اور بھورے ریچھ کی تعداد 90 سے 120 کے قریب ہے۔ واضح رہے کہ ٹرافی ہنٹنگ سے حاصل کل آمدن کا 80 فیصد مقامی کمیونٹی میں تقسیم ہوتا ہے جبکہ 20 فیصد حصہ حکومتی خزانے میں جمع ہوتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 818187
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش