0
Wednesday 25 Sep 2019 10:45

اقوام متحدہ میں کشمیر کا مسئلہ اٹھانے پر وزیراعظم کا ترک صدر کا شکریہ

اقوام متحدہ میں کشمیر کا مسئلہ اٹھانے پر وزیراعظم کا ترک صدر کا شکریہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مقبوضہ جموں و کشمیر کا مسئلہ بھرپور طریقے سے اٹھانے پر ترک صدر رجب طیب اردگان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران نے بتایا کہ اپنے خطاب کے دوران ترک صدر رجب طیب اردگان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری کرفیو کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں 80 لاکھ لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وہ طیب اردگان کے اس بیان کو سراہتے ہیں جس میں انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں قیام امن کو مقبوضہ کشمیر سے الگ نہیں کیا جاسکتا۔ خیال رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردگان نے جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اٹھایا اور کہا کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے باجود 80 لاکھ کشمیری محصور ہیں، جنوبی ایشیا کا امن کشمیر سے جڑا ہوا ہے، مسئلہ کشمیر کو حل کیے بغیر خطے میں خوشحالی ممکن نہیں ہے، مسئلہ کشمیر کو جنگ سے نہیں مذاکرات سے حل ہونا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 818218
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش