QR CodeQR Code

بابوسر بس حادثے کے بعد گلگت بلتستان میں ٹرانسپورٹ کمپنیوں کیخلاف کریک ڈاؤن

25 Sep 2019 10:56

محکمہ ایکسائز نے کھٹارہ گاڑیوں پر پابندی لگا دی، سکردو میں نجی کمپنی مشہ بروم کے لائسنس کو بھی معطل کر دیا گیا، جبکہ گلگت، غذر اور ہنزہ میں بھی کئی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے دفاتر سیل کر دیئے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ بابوسر کٹی داس میں مسافر بس حادثے کے بعد گلگت بلتستان میں ٹرانسپورٹ کمپنیوں کیخلاف کریک ڈاؤن، محکمہ ایکسائز نے کئی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے دفاتر سیل کر دیئے اور کھٹارہ گاڑیوں پر پابندی لگا دی۔ سکردو میں نجی کمپنی مشہ بروم کے لائسنس کو بھی معطل کر دیا گیا، جبکہ گلگت، غذر اور ہنزہ میں بھی کئی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے دفاتر سیل کر دیئے گئے۔ گلگت میں جوٹیال بس اڈے پر کارروائی کرتے ہوئے سلک روٹ کمپنی کی دو بسوں کی رجسٹریشن معطل کر دی گئی۔ ایکسائز کی ٹیم نے دیگر کمپنیوں کی گاڑیوں کا بھی معائنہ کیا۔ ضلع غذر میں بھی کارروائی کرتے ہوئے بغیر اجازت چلنے والی خان ٹریول، امین پاکستان کوچ، مشہ بروم اور سلک روٹ کے دفاتر کو سیل کر دیا گیا جبکہ نیٹکو کی گلگت سے چترال سروس بھی بند کر دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ بابوسر میں مسافر بس حادثے کے نتیجے میں 26 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد جی بی میں تمام ٹرانسپورٹ گاڑیوں اور ڈرائیوروں کیلئے انجینئرنگ اور میڈیکل سرٹیفکیٹ لینا لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 818219

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/818219/بابوسر-بس-حادثے-کے-بعد-گلگت-بلتستان-میں-ٹرانسپورٹ-کمپنیوں-کیخلاف-کریک-ڈاؤن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org