QR CodeQR Code

آئی ایس او نے سالانہ مرکزی کنونشن کی تاریخوں کا اعلان کردیا

25 Sep 2019 10:58

سالانہ 48واں مرکزی کنونشن 22 سے 24 نومبر تک لاہور میں ہوگا۔ امسال سالانہ کنونشن "اتحادِ ملت و استحکام پاکستان" کے عنوان سے کرایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے مرکزی صدر قاسم شمسی نے علی ضامن کو چیئرمین کنونشن مقرر کر دیا ہے۔ علی ضامن نے کنونشن کی تیاریوں کے حوالے سے کام شروع کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے سالانہ مرکزی کنونشن کے تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ سالانہ 48واں مرکزی کنونشن 22 سے 24 نومبر تک لاہور میں ہوگا۔ امسال سالانہ کنونشن "اتحادِ ملت و استحکام پاکستان" کے عنوان سے کرایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے مرکزی صدر قاسم شمسی نے علی ضامن کو چیئرمین کنونشن مقرر کر دیا ہے۔ علی ضامن نے کنونشن کی تیاریوں کے حوالے سے کام شروع کر دیا ہے اور تشہری پوسٹر، پینا فلیکسز اور بینرز کی ڈیزائن تیار کئے جا رہے ہیں جبکہ دعوتی کارڈ کی پرنٹنگ کیلئے بھی تیاری کا عمل جاری ہے۔ یاد رہے کہ آئی ایس او پاکستان کا سالانہ کنونشن ہر سال لاہور میں منعقد ہوتا ہے جس میں نئے میر کاررواں کا انتخاب عمل میں لایا جاتا ہے۔ کنونشن میں ملک بھر سے آئی ایس او کے عہدیدار اور اراکین شرکت کرتے ہیں جبکہ علمائے کرام، سابقین اور تنظیمی مبصرین بھی شریک ہوتے ہیں۔ کنونشن کے اختتام پر استحکام پاکستان ریلی بھی نکالی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 818220

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/818220/آئی-ایس-او-نے-سالانہ-مرکزی-کنونشن-کی-تاریخوں-کا-اعلان-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org