QR CodeQR Code

ایڈورڈ کالج کے طلبہ کا فیسوں میں اضافے اور سٹاف کی کمی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

25 Sep 2019 12:54

احتجاج میں شریک طلبہ نے الزام عائد کیا کہ ہر سال ان سے لاکھوں روپے فیس بٹوری جاتی ہے، لیکن اس کے باوجود کالج میں اساتذہ کی کمی سمیت کئی طرح کے مسائل کا انہیں سامنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے ایڈورڈ کالج کے طلبہ نے فیسوں میں اضافے اور سٹاف کی کمی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے طلبہ نے کالج انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی اور الزام عائد کیا کہ ہر سال ان سے لاکھوں روپے فیس بٹوری جاتی ہے، لیکن اس کے باوجود کالج میں اساتذہ کی کمی سمیت کئی طرح کے مسائل کا انہیں سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل انہوں نے کالج کے اندر بھی مظاہرہ کیا تھا، تاہم کوئی ایکشن نہیں لیا گیا، جس کی وجہ سے وہ باہر سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوئے۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے اس سلسلے میں فوری اقدامات کا مطالبہ کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 818255

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/818255/ایڈورڈ-کالج-کے-طلبہ-کا-فیسوں-میں-اضافے-اور-سٹاف-کی-کمی-کیخلاف-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org