QR CodeQR Code

پنجاب حکومت کا لاہور میں بین الاقوامی کشمیر کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ

25 Sep 2019 13:26

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ پنجاب سے مظلوم کشمیریوں کے حق میں دس لاکھ دستخطوں کی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کمیٹی تمام سرگرمیوں سے میڈیا کو آگاہ کرنے کیلئے ہر ماہ پریس کانفرنس کیا کرے گی- راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ 27 اکتوبر کو پنجاب میں بھرپور طریقے سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف یوم سیاہ منایا جائے گا-


اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت کا مسئلہ کشمیر پر لاہور میں بین الاقوامی کشمیر کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ جبکہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کیخلاف آگاہی مہم کو مزید تیز کیا جائے گا۔ وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت پنجاب کی کشمیر کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں  سول سوسائٹی، امن کمیٹیوں اور مذہبی راہنماؤں کو مزید فعال کرنے اور کشمیر کمیٹی کی سرگرمیوں کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کیلئے ویب سائٹ کے اجراء کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ پنجاب سے مظلوم کشمیریوں کے حق میں دس لاکھ دستخطوں کی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کمیٹی تمام سرگرمیوں سے میڈیا کو آگاہ کرنے کیلئے ہر ماہ پریس کانفرنس کیا کرے گی- راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ 27 اکتوبر کو پنجاب میں بھرپور طریقے سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف یوم سیاہ منایا جائے گا- انہوں نے کہا کہ پنجاب کشمیر کمیٹی کی تمام سرگرمیوں سے وفاقی حکومت کو باقاعدگی سے آگاہ کیا جائے اور مسئلہ کشمیر کو مزید اجاگر کرنے کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ پر بینرز لگوائے جائیں گے۔ کمیٹی کے رکن مہندر پال سنگھ کا کہنا تھا کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی مہم میں اقلیتیں بھی بھرپور طریقے سے حکومت کیساتھ شریک ہیں۔


خبر کا کوڈ: 818267

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/818267/پنجاب-حکومت-کا-لاہور-میں-بین-الاقوامی-کشمیر-کانفرنس-منعقد-کرنے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org