QR CodeQR Code

کشمیر متنازعہ مسئلہ ہے، ایم ایم انصاری

25 Sep 2019 13:30

مذاکراتکار ایم ایم انصاری نے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن و امان کے قیام کی خاطے اس مسئلہ کو حل کرنا ناگزیر بن گیا ہے۔


اسلام ٹائمز: مسئلہ کشمیر کے حل پر معمور سابق مذاکراتکار ایم ایم انصاری نے کشمیر مسئلہ کو متنازعہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب جب بھارت و پاکستان کی بات بین الاقوامی فورموں پر آئے گی تو وہاں پر کشمیر کا مسئلہ ضرور اٹھے گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کشمیر مسئلہ کو تسلیم کرتے ہیں تو بات چیت شروع کرنے میں کیا حرج ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی مرکزی حکومت بھی مسئلہ کشمیر کو دو طرفہ معاملہ قرار دے رہی ہے۔ مذاکراتکار ایم ایم انصاری نے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن و امان کے قیام کی خاطے اس مسئلہ کو حل کرنا ناگزیر بن گیا ہے۔ ایم ایم انصاری نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر جب بھی پاک بھارت تعلقات پر بات ہوگی تو مسئلہ کشمیر کی گونج وہاں ضرور سنائی دے گی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی لیڈر شپ کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذاکرات کا سلسلہ شروع کرنا چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 818276

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/818276/کشمیر-متنازعہ-مسئلہ-ہے-ایم-انصاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org