0
Wednesday 25 Sep 2019 13:30

کشمیر متنازعہ مسئلہ ہے، ایم ایم انصاری

کشمیر متنازعہ مسئلہ ہے، ایم ایم انصاری
اسلام ٹائمز: مسئلہ کشمیر کے حل پر معمور سابق مذاکراتکار ایم ایم انصاری نے کشمیر مسئلہ کو متنازعہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب جب بھارت و پاکستان کی بات بین الاقوامی فورموں پر آئے گی تو وہاں پر کشمیر کا مسئلہ ضرور اٹھے گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کشمیر مسئلہ کو تسلیم کرتے ہیں تو بات چیت شروع کرنے میں کیا حرج ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی مرکزی حکومت بھی مسئلہ کشمیر کو دو طرفہ معاملہ قرار دے رہی ہے۔ مذاکراتکار ایم ایم انصاری نے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن و امان کے قیام کی خاطے اس مسئلہ کو حل کرنا ناگزیر بن گیا ہے۔ ایم ایم انصاری نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر جب بھی پاک بھارت تعلقات پر بات ہوگی تو مسئلہ کشمیر کی گونج وہاں ضرور سنائی دے گی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی لیڈر شپ کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذاکرات کا سلسلہ شروع کرنا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 818276
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش