0
Wednesday 25 Sep 2019 13:32

مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کا 51واں دن، موبائیل فون اور انٹرنیٹ سروس بدستور معطل

مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کا 51واں دن، موبائیل فون اور انٹرنیٹ سروس بدستور معطل
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی اور ریاست جموں و کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کے خلاف آج بدھ کے روز مسلسل 51 واں دن بھی ہڑتال رہی۔ مقبوضہ کشمیر کے سرینگر اور دیگر اضلاع میں دکانیں اور تجارتی مراکز بند ہیں جبکہ سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ کی آمد و رفت معطل ہے۔ وادی کشمیر میں موبائیل فون و انٹرنیٹ خدمات پر پابندی کی وجہ سے اہلیان کشمیر شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ پیشہ ور افراد خاص طور پر میڈیا کا کام کاج اور طلباء کی پڑھائی بری طرح سے متاثر ہے۔ وادی میں جموں خطہ کے بانہال اور شمالی کشمیر کے بارہمولہ کے درمیان چلنے والی ریل خدمات بھی 5 اگست سے لگاتار معطل ہے۔ سیاسی قائدین بھی مسلسل دو مہینے سے جلیوں میں یا گھروں میں نظربند ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے تمام چھوٹے بڑے تعلیمی ادارے گزشتہ اکیاون روز سے بند پڑے ہیں۔ ہر کشمیری کی زبان پر ایک ہی سوال ہے کہ حالات کب معمول پر آئیں گے۔؟
خبر کا کوڈ : 818277
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش