QR CodeQR Code

تین ریاستوں میں انتخابات کی وجہ سے دفعہ 370 ہٹایا گیا، یشونت سنہا

25 Sep 2019 13:37

بھارت کے سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگرچہ کسی حل تک بی جے پی کے لیڈران بھارتی عوام میں اس قانون کے بارے میں غلط فہمی پیدا کرکے ووٹ بٹورے گی تاہم حقیقت یہی ہیکہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد کشمیری عوام بھارت سے دور ہوگئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق لیڈر یشونت سنہا کا کہنا ہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کا فیصلہ الیکشن کو مدنظر رکھتے ہوئے لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے ریاست جموں و کشمیر کے لوگ ملک سے دور ہوگئے ہیں۔ بھارت کے سابق وزیر خارجہ یشونت سنہا کے مطابق بھاجپا حکومت نے غلط فیصلہ لیتے ہوئے کشمیری عوام کے جذبات و احساسات کو مجروح کیا گیا۔ بی جے پی کے سابق لیڈر نے دفعہ 370 کی منسوخی کو الیکشن سے جوڑتے ہوئے کہا کہ بھاجپا نے تین ریاستوں میں ہورہے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کی خاطر ہی اس قانون کو ختم کیا ہے۔

یشونت سنہا نے کہا کہ یہ بی جے پی کا ایک بہت بڑا منصوبہ تھا جو پورا ہوا، اب وہ الیکشن میں اس بارے میں ہمیشہ بات کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ کسی حل تک بی جے پی کے لیڈران بھارتی عوام میں اس قانون کے بارے میں غلط فہمی پیدا کرکے ووٹ بٹورے گی تاہم حقیقت یہی ہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد کشمیری عوام بھارت سے دور ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب کشمیریوں کو قریب لانا کافی مشکل دکھائی دے رہا ہے۔ یشونت سنہا کا مزید کہنا تھا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد میں نے دو بار کشمیر جانے کا پروگرام بنایا تاہم ائرپورٹ سے ہی واپس دہلی پہنچایا گیا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ وادی کشمیر میں حالات معمول پر نہیں آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت اگر واقعی کشمیریوں کی ہمدرد ہے تو اسے فوری طور پر موبائیل اور انٹرنیٹ کو بحال کرنا چاہیئے۔ 


خبر کا کوڈ: 818279

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/818279/تین-ریاستوں-میں-انتخابات-کی-وجہ-سے-دفعہ-370-ہٹایا-گیا-یشونت-سنہا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org