QR CodeQR Code

سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی برسی کی تقریب پر حملے کے مجرم کی بریت اپیل مسترد

25 Sep 2019 14:29

جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے ملزم ممتاز سندھی کی اپیل خارج کی۔ وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ سابق گورنر سلمان تاثیر کی لبرٹی چوک میں ہونیوالی برسی کے شرکاء پر حملے کا مقدمہ درج کیا گیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے ملزم کو 5 سال قید کی سزا کا حکم سنایا۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے سابق گورنر سلمان تاثیر کی برسی کے موقع  پر حملہ کرنیوالے مرکزی ملزم کی بریت کی اپیل خارج کر دی۔ ہائیکورٹ نے ملزم کی اپیل مسترد کرتے ہوئے انسداد دہشتگردی کے سزا  دینے کے فیصلے کو برقرار رکھا۔ جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے ملزم ممتاز سندھی کی اپیل خارج کی۔ وکیل صفائی   نے موقف اختیار کیا کہ سابق گورنر سلمان تاثیر کی لبرٹی چوک میں ہونیوالی برسی کے شرکاء  پر حملے کا مقدمہ درج کیا گیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے ملزم کو 5 سال  قید کی سزا کا حکم سنایا۔

وکیل صفائی  نے کہا کہ ملزم 2 سال سے جیل میں ہے، استدعا ہے کہ سزا کالعدم قرار دے کر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نے ملزم کی بریت کی اپیل کی مخالفت  کرتے ہوئے کہا کہ اس مقدمے میں ملوث دیگر ملزمان کی اپیلیں سپریم کورٹ تک مسترد ہو چکی ہیں۔ انسدادِ دہشتگردی کورٹ نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد میرٹ پر سزا کا فیصلہ سنایا ہے۔ سرکاری وکیل  نے کہا کہ مجرم کا قصور وار ہے بریت اپیل مسترد کی جائے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سن کر ملزم کی اپیل مسترد کر دی۔


خبر کا کوڈ: 818293

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/818293/سابق-گورنر-پنجاب-سلمان-تاثیر-کی-برسی-تقریب-پر-حملے-کے-مجرم-بریت-اپیل-مسترد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org