0
Wednesday 25 Sep 2019 14:52

نظریات کو کسی صورت قید نہیں کیا جا سکتا، قاسم شمسی

نظریات کو کسی صورت قید نہیں کیا جا سکتا، قاسم شمسی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید قاسم شمسی نے 25 محرام الحرام امام زین العابدین علیہ السلام کے روز شہادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امام زین العابدین علیہ السلام حقیقی وارث و مبلغِ پیغامِ امامِ حسین علیہ السلام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امامؑ نے شہداء کے نظریئے کو زندہ رکھا، دورِ حاضر کی کربلا میں بھی امام علیہ السلام کی زندگی سے درس لیتے ہوئے شہداء کی یاد کے ساتھ ساتھ شہداء کے راستے اور نظریئے کو اپناتے ہوئے امربالمعروف و نہی عن المنکر انجام دیں اور طاغوتی طاقتوں کیخلاف برسرپیکار رہیں۔ مرکزی صدر نے کہا کہ آج ملت تشیع پاکستان امام علیہ السلام کے یوم شہادت کو یوم اسیران کے عنوان سے منا کر اس عزم کا اظہار کر رہی ہے کہ نظریات کو کسی صورت قید نہیں کیا جا سکتا۔ قاسم شمسی نے کہا کہ ہمارے بے گناہ اسیران بہت جلد ان شاء اللہ پُرامن احتجاجی تحریک کی بدولت ہمارے ساتھ ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 818300
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش