0
Wednesday 25 Sep 2019 17:31

بنوں میں مضر صحت اشیاء بنانے والی فیکٹری سیل

بنوں میں مضر صحت اشیاء بنانے والی فیکٹری سیل
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی نے انڈسٹریل اسٹیٹ بنوں میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں چائنہ سالٹ، غیر معیاری مصالحہ اور مس لیبلڈ رولز برآمد کر کے فیکٹری سیل کر دی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ذیشان محسود کی ہدایت پر فوڈ اتھارٹی بنوں ڈویژن کی ٹیم نے انڈسٹریل اسٹیٹ بنوں میں کارروائی کی۔ اس دوران ایک فیکٹری سے بڑی مقدار میں چائنہ سالٹ اور غیر معیاری مصالحہ برآمد کر لیا گیا۔ فوڈ اتھارٹی بنوں ٹیم نے غیر معیاری مصالحہ اور چائنہ سالٹ کو قبضے میں لے کر فیکٹری کو موقع پر سیل کر دیا۔ ایک اور کارروائی کے دوران کارخانے سے بھاری مقدار میں مس لیبلڈ رولز برآمد کر کے اتھارٹی نے اپنے قبضے میں لے لئے۔ فوڈ اتھارٹی کے مطابق فیکٹری میں مس لیبلنگ کی جا رہی تھی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ذیشان محسود کا کہنا تھا کہ بنوں کے عوام کو معیاری خوراک کی فراہمی ہمارا فرض ہے اور کسی کو ملاوٹ کرنے یا ممنوعہ اشیائے خورد و نوش کی خرید و فروخت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 818339
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش