0
Wednesday 25 Sep 2019 20:32

خیبر پختونخوا حکومت کے ترقیاتی فنڈز کی تقسیم کا طریقہ کار غیر قانونی قرار

خیبر پختونخوا حکومت کے ترقیاتی فنڈز کی تقسیم کا طریقہ کار غیر قانونی قرار
اسلام ٹائمز۔ ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا حکومت کے ترقیاتی فنڈز کی تقسیم کے طریقہ کار کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے 7 روز کے اندر فنڈز کی تقسیم سے متعلق نئی پالیسی بنانے کا حکم دے دیا۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے اپوزیشن ممبران کی جانب سے فنڈز کی تقسیم کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ نے غیر قانونی طور پر فنڈز اپنی پارٹی سے تعلق رکھنے والے اراکین میں تقسیم کئے، وزیراعلیٰ نے ایک دستخط پر دوسرے حلقے کے فنڈز سوات منتقل کئے جو غیر قانونی ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق وزیراعلیٰ نے کابینہ سے منظوری لیے بغیر ایک دستخط پر ترقیاتی فنڈز منتقل کئے جبکہ آئین کے مطابق ترقیاتی فنڈز پر پہلا حق ترقی پذیر علاقوں کا ہوتا ہے، صوبائی حکومت نے خلاف ورزی کی ہے اور وزیراعلیٰ نے ایک دستخط پر دوسرے حلقے کے فنڈز سوات منتقل کیے جو کہ غیر قانونی ہے۔ عدالت نے نئی پالیسی بنانے تک ترقیاتی فنڈز اور بیرونی ممالک کی امداد کے استعمال پر بھی پابندی لگا دی اور  7 روز کے اندر فنڈز کی تقسیم سے متعلق نئی پالیسی بنانے کا حکم دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 818362
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش