QR CodeQR Code

24 گھنٹوں کے دوران مزید 1 ہزار 319 افراد ڈینگی وائرس کا شکار

25 Sep 2019 21:07

ملک بھر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 12 ہزار 533 تک پہنچ گئی ہے۔ صوبہ پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران 342 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوئے اور پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 ہزار 22 تک پہنچ گئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 339 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اس حوالے سے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1 ہزار 319 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوئے۔ ملک بھر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 12 ہزار 533 تک پہنچ گئی ہے۔ صوبہ پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران 342 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوئے اور پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 ہزار 22 تک پہنچ گئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 339 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے جبکہ وہاں ڈینگی کے وائرس کا شکار مریضوں کی تعداد 2 ہزار 606 ہو گئی ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، شہر اقتدار میں 24 گھنٹوں کے دوران 355 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 ہزار 256 تک پہنچ گئی ہے۔ جنوبی صوبے سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران 170 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ سندھ میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 ہزار 567 تک پہنچ گئی ہے۔ رقبے کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 1 ہزار 790 ہو گئی ہے، اسی طرح آزاد کشمیر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 230 ہو گئی۔


خبر کا کوڈ: 818376

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/818376/24-گھنٹوں-کے-دوران-مزید-1-ہزار-319-افراد-ڈینگی-وائرس-کا-شکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org