QR CodeQR Code

بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان

25 Sep 2019 21:25

اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک ماہ کیلئے یہ اضافہ کیا جائے گا۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی ہے اور بجلی کے نرخوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ 2 اکتوبر کو کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ فیول ایڈجسٹمنٹ کے باعث ملک میں بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ سی پی پی اے نے بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 86 پیسے فی یونٹ اضافے کی سفارش کی ہے۔ اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک ماہ کے لئے یہ اضافہ کیا جائے گا۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی ہے اور بجلی کے نرخوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ 2 اکتوبر کو کیا جائے گا۔ سی پی پی اے نے کہا ہے کہ اگست میں پانی سے 40.33 فیصد اور کوئلے سے 13.34 فیصد بجلی پیدا کی گئی، مقامی گیس سے 11.87 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 22.89 فیصد جبکہ فرنس آئل سے 3.60 فیصد اور ایٹمی ذرائع سے 4.66 فیصد بجلی پیدا کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 818377

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/818377/بجلی-کی-قیمت-میں-اضافے-کا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org