QR CodeQR Code

ایک بار کراچی کی صفائی ہوجائے، پھر روزمرہ کی صفائی کا خیال رکھا جائے گا، مرتضیٰ وہاب

25 Sep 2019 22:46

ترجمان حکومت سندھ نے کہا ہے کہ لوگوں کے تعاون سے کچرے کو صاف کر سکتے ہیں، پیپلز پارٹی میدان میں اتر چکی ہے سارے کام کئے جائیں گے، وزیراعظم عمران خان نے کراچی سے 162 ارب کا وعدہ کیا تھا، وعدہ وفا کیا ہوتا تو کراچی کے مسائل نہ ہوتے، کراچی کے 3 اسپتال وفاقی حکومت کو منتقل کئے گئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ مشیر سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ صفائی مہم سے پہلے کراچی سے روز 11 ہزار ٹن کچرا اٹھایا جا رہا تھا، مہم کے بعد روز 14 ہزار ٹن کچرا اٹھایا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مشیر سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ لوگوں کے تعاون سے کچرے کو صاف کر سکتے ہیں، ایک بار صفائی ہوجائے پھر روزمرہ کی صفائی کا خیال رکھا جائے گا، پیپلز پارٹی میدان میں اتر چکی ہے سارے کام کئے جائیں گے۔ مرتضی وہاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کراچی سے 162 ارب کا وعدہ کیا تھا، وعدہ وفا کیا ہوتا تو کراچی کے مسائل نہ ہوتے، کراچی کے 3 اسپتال وفاقی حکومت کو منتقل کئے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مہم سے پہلے کراچی سے روز 11 ہزار ٹن کچرا اٹھایا جا رہا تھا، مہم کے بعد روز 14 ہزار ٹن کچرا اٹھایا جا رہا ہے، اپوزیشن کے پاس کوئی قانونی مینڈینٹ نہیں ہے، اپوزیشن ناکامی کا اعتراف کرے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ لیاری میں ناقص صفائی ستھرائی پر بلاول بھٹو نے نوٹس لیا ہے، بلاول بھٹو نے لیاری میں صفائی پر رپورٹ طلب کی ہے، بلاول بھٹو کی ہدایت پر لیاری آیا ہوں، لیاری میں صفائی پر لاڑکانہ جاکر بلاول بھٹو کو رپورٹ دوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیاری میں صفائی ستھرائی سے متعلق بہت کچھ کرنا باقی ہے، لیاری بلاول بھٹو اور پیپلز پارٹی کا گڑھ تھا، ہے اور رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 818390

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/818390/ایک-بار-کراچی-کی-صفائی-ہوجائے-پھر-روزمرہ-کا-خیال-رکھا-جائے-گا-مرتضی-وہاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org