QR CodeQR Code

بلوچستان، فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد جاں بحق

25 Sep 2019 23:24

لیویز کے مطابق واقعہ رات گئے پیش آیا، جاں بحق افراد کی لاشیں پنجگور اسپتال منتقل کردی گئیں، جبکہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پنجگور اور واشک کے سرحدی علاقے سوراب میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ ایک راہ گیر زخمی ہوگیا۔ لیویز کے مطابق واقعہ رات گئے پیش آیا۔ جاں بحق افراد کی لاشیں پنجگور اسپتال منتقل کردی گئیں، جبکہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، ضلع سبی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بلاک فیکٹری کا مزدور جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد جاڑو خان نامی شخص کو قتل کرکے فرار ہوگئے ہیں۔ مقتول کی لاش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی۔
 


خبر کا کوڈ: 818396

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/818396/بلوچستان-فائرنگ-کے-واقعات-میں-3-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org