0
Thursday 26 Sep 2019 00:02

کشمیر سے تعلق رکھنے والی گیٹس فاؤنڈیشن کی صبا حامد احتجاجاً ملازمت سے مستعفی

کشمیر سے تعلق رکھنے والی گیٹس فاؤنڈیشن کی صبا حامد احتجاجاً ملازمت سے مستعفی
اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ایوارڈ دیے جانے کیخلاف بل گیٹس فاؤنڈیشن کی اہم رکن مستعفیٰ ہوگئیں۔ اس سے قبل بھارتی وزیراعظم کو ایوارڈ دینے کے خلاف ہالی ووڈ کے دو اداکاروں رِز احمد اور جمیلہ جمیل نے بھی ایوارڈ کی تقریب میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔ گیٹس فاؤنڈیشن کی کشمیر سے تعلق رکھنے والی کمیونیکیشن اسپیشلسٹ صبا حامد نے احتجاجاً ملازمت سے استعفیٰ دیا۔ صبا حامد کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن اور پابندیوں سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں، مودی حکومت کے اقلیتوں سے روا بدترین سلوک کے باوجود مودی کو ایوارڈ دیے جانے پر بےحد افسوس ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم مودی کو گیٹس فاؤنڈیشن کا سالانہ گول کیپر ایوارڈ دیا گیا ہے۔ بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھارت میں حفظان صحت کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے اقدامات کرنے پر ایوارڈ سے نوازنے کا فیصلہ کیا تھا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات اور بحرین نے بھی مودی کو سول ایوارڈز سے نوازا تھا جس پر خاصی تنقید کی گئی تھی۔

 
خبر کا کوڈ : 818400
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش