0
Thursday 26 Sep 2019 09:48

او آئی سی کا مقبوضہ کشمیر سے فوری کرفیو اٹھانے کا مطالبہ

او آئی سی کا مقبوضہ کشمیر سے فوری کرفیو اٹھانے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی )کے رابطہ گروپ نے مقبوضہ کشمیر سے فوری کرفیو اٹھانے کا مطالبہ کر دیا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ہونے والے او آئی سی کے رابطہ گروپ اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ دوران اجلاس او آئی سی نے کشمیریوں کی شناخت اور جغرافیائی حیثیت میں تبدیلی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ مشترکہ اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا کہ بھارت پرامن مظاہرین کے خلاف طاقت اور پیلٹ گنز کا استعمال بند کرے اور وادی سے کرفیو اٹھایا جائے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پوری امت مسلمہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے مکمل طور پر متحد ہے۔
خبر کا کوڈ : 818432
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش