0
Thursday 26 Sep 2019 10:23

کراچی میں کچرا پھینکنے پر پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری

کراچی میں کچرا پھینکنے پر پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں دفعہ 144 کے تحت کھلے مقامات پر کچرا پھینکنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ سندھ حکومت نے 90 روزہ پابندی کا نوٹيفکيشن جاری کر ديا۔ سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کوئی بھی شہری گھر کے مرکزی دروازے پر بھی کچرا نہيں پھينک سکے گا، جبکہ گاڑی سے کچرا سڑک پرپھینکنا بھی جرم ہوگا۔ ساحل پر بھی کچرا پھینکنے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ پرانی عمارتوں کا ملبہ روڈ پر پھینکنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ پبلک مقامات پر پان تھوکنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پابندی کمشنر کراچی کی درخواست پر 90 روز کیلئے عائد کی گئی، اس حوالے سے متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو کچرا پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 818435
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش