0
Thursday 26 Sep 2019 11:15

حکومت کا 27 ستمبر کو 'یوم یکجہتی کشمیر' منانے کا اعلان

حکومت کا 27 ستمبر کو
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے بھارتی مظالم کے شکار مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار ہمدردی کے لیے 27 ستمبر کو 'یوم یک جہتی کشمیر' منانے کا اعلان کر دیا۔ وزارت داخلہ سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 'مقبوضہ جموں و کشمیر کے معصوم بچوں کو بچانے کے نعرے کے تحت یوم یک جہتی کشمیر منایا جائے گا'۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان نے 27 ستمبر کو یوم یک جہتی کشمیر منانے اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ یک جہتی کے لیے پاکستان بھر میں عوامی ریلیاں نکالنے کی منظوری دے دی ہے۔ وزارت داخلہ نے متعلقہ شعبوں کو اس حوالے سے کامیاب سرگرمیاں ترتیب دینے کی ہدایت کر دی۔ خیال رہے کہ دفتر خارجہ میں قائم کشمیر سیل کی جانب سے دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور بچوں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کرنے کے لیے مختلف تجاویز دی گئی تھیں۔ کشمیر سیل کی جانب سے دی گئی تجاویز میں 'میں دہشت گردی کا شکار ہوں، مجھے کھانے، دوا اور دیکھ بھال کی ضرورت ہے، میرے والد کو واپس کر دو، ہم بھی کھیلنا چاہتے' جیسے نعرے شامل تھے۔
اس کے علاوہ 'ہیومنز آف کشمیر اور چلڈرن انڈر سیج' کے دو ہیش ٹیگز کی تجویز بھی دی گئی تھی۔ وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 27 ستمبر کو خطاب کریں گے اور وزارت داخلہ نے اسی دن یوم یک جہتی کشمیر منانے کا اعلان کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں اپنے خطاب میں وزیراعظم مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری مظاہم کو اجاگر کریں گے اور بھارت کی جانب سے 5 اگست کو خصوصی حیثیت کے خاتمے کے ساتھ کیے گئے لاک ڈاؤن اور یک طرفہ کارروائیوں سے دنیا کو آگاہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 818445
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش