0
Thursday 26 Sep 2019 11:57

خیبر پختونخوا میں رواں سال ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد خطرے پڑ گیا

خیبر پختونخوا میں رواں سال ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد خطرے پڑ گیا
اسلام۔ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کی بروقت تیاری نہ ہونے کی وجہ سے رواں سال ہونے والے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد خطرے پڑ گیا ہے۔ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی ادارے ختم ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات 120 روز کے اندر کرائے جانے ہیں خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے نیا بلدیاتی نظام بھی اسمبلی سے منظور کرا لیا گیا ہے، لیکن نئی حلقہ بندیاں نہ ہونے اور خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے بروقت تیاری نہ ہونے کے باعث بروقت بلدیاتی انتخابات کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ انتخابات آئندہ سال رمضان سے قبل مارچ یا اپریل میں کرائے جانے کے امکانات ہیں اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن کو بھی آگاہ کیا جائے گا۔ حکومت کی جانب سے بلدیاتی ایکٹ تو منظور کر لیا گیا ہے، لیکن ٹاؤن، تحصیل، ویلج کونسل کیلئے رولز آف بزنس نہیں بنائے جاسکے۔ صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے اس حوالے سے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے تیار ہیں، کچھ تیاریاں ہیں جو کی جا رہی ہیں، بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا لیکن تیاریوں میں کچھ وقت لگ رہا ہے، ہماری کوشش ہے کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاریاں بروقت مکمل کر لی جائیں۔
خبر کا کوڈ : 818475
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش