0
Thursday 26 Sep 2019 12:08

ٹرمپ جیسے شخص سے کشمیر پر ثالثی کی توقع عبث ہے، اعجاز ہاشمی

ٹرمپ جیسے شخص سے کشمیر پر ثالثی کی توقع عبث ہے، اعجاز ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر اور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیر اعجاز ہاشمی نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کیساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پروگرام میں شرکت کرکے اسلام کیخلاف اپنی ذہنی غلاظت اور خباثت کا اظہار کر دیا ہے، ایسے متعصب اور جانبدار شخص سے کشمیر پر ثالثی کی کیا توقع کی جا سکتی ہے، ثالثی کی پیشکش پر بغلیں بجانے والے حکمران بتائیں کشمیر کا نتیجہ کیا ہوگا؟ امریکی صدر نے اپنی تقریر میں فلسطین اور کشمیر کا ذکر تک نہیں کیا کیونکہ امریکہ اسرائیل اور بھارت کی کھلی سرپرستی کر رہا ہے، جو مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں۔

پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ عمران خان کو چاہیے کہ کشمیر پر امریکی ثالثی کو قبول کرنے کی بجائے، اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد پر عالمی رہنماوں سے کی یقین دہانی لیں، امریکہ کی بھارت دوستی اور سرپرستی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، ہمیں ثالثی سے چوکنا رہنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں تقریر میں ایران اور طالبان پر تنقید کرکے واضح کر دیا کہ اسے دراصل تکلیف کس سے ہے جبکہ عرب ممالک سے کسی قسم کی تکلیف کا کوئی اشارہ نہیں دیا کیونکہ وہ پہلے سے امریکی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب عالم اسلام کو سمجھنا چاہیے کہ ان کے مسائل کا حل اتحاد و وحدت میں مضمر ہے۔ انتشار، فرقہ واریت اور لسانیت جیسی لعنتوں سے باہر آکر اتحاد امت کے عملی اقدامات کی طرف توجہ دینا ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 818481
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش