QR CodeQR Code

میرپور میں آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری

26 Sep 2019 13:40

ذرائع کے مطابق 24 ستمبر کو آنے والے شدید زلزلے کے بعد سے علاقے میں آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے اور آج صبح یہ تیسری مرتبہ آئے ہیں تاہم اس بار اس کی شدت پہلے سے زیادہ تھی۔


اسلام ٹائمز۔ میرپور آزادکشمیر، جہلم، ساہنگ، ککری اور ملحقہ علاقوں میں 4 اعشاریہ 4 شدت کے آفٹر شاکس محسوس کیے گئے جس سے 32 افراد زخمی ہوئے۔ ذرائع کے مطابق 24 ستمبر کو آنے والے شدید زلزلے کے بعد سے علاقے میں آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے اور آج صبح یہ تیسری مرتبہ آئے ہیں تاہم اس بار اس کی شدت پہلے سے زیادہ تھی۔ آج آنے والے آفٹر شاکس کے بعد علاقے کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز جہلم کے قریب موجود فالٹ لائن ہی تھی، جبکہ ابھی آنے والے آفٹر شاک زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 4 تھی اور اس کی زمین میں گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔ ذرائع کے مطابق شدید نوعیت کے اس آفٹر شاک زلزلے سے ایک بار پھر زمین کانپ اٹھی اور وہاں پر موجود لوگ کھلے مقامات پر جمع ہو گئے۔


خبر کا کوڈ: 818508

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/818508/میرپور-میں-آفٹر-شاکس-کا-سلسلہ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org