0
Thursday 26 Sep 2019 14:19

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی قطری ہم منصب سے ملاقات

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی قطری ہم منصب سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آج مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر پوری دنیا سراپا احتجاج ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے قطر کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن سے ملاقات کی جس میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لئے مشاورتی روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے افغان امن عمل اور خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مشترکہ ذمہ داری کے تحت افغان امن عمل میں مصالحانہ کردار ادا کیا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ ہندوستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں 52 روز سے بدترین کرفیو نافذ کر رکھا ہے، آج مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر پوری دنیا سراپا احتجاج ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم مسلمان مسلم امہ کی طرف نظریں جمائے ہوئے ہیں۔ معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کیا دنیا مقبوضہ کشمیر میں بسنے والوں کو شہری تصور نہیں کرتی؟، کیا مقبوضہ کشمیر کے مظلوم شہریوں کو بنیادی حقوق نہیں ملنے چاہیئں؟، یونیسکو مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے حق میں کیوں نہیں بول رہی؟، اس وقت دنیا دہرے معیار پر کھڑی ہے، کشمیری خواتین دنیا سے کہہ رہی ہیں ہمارے لیے بھی آواز اٹھائیں، سیمینار سے خطاب میں کہا کہ ملالہ یوسفزئی سے فاٹا کے بچوں کے لیے بولا کرتی تھیں، اب ان کی کشمیری بچوں کے لیے بھی آواز سننی ہے۔
خبر کا کوڈ : 818511
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش