QR CodeQR Code

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نقل و حرکت پر پابندی کیخلاف درخواست کا فیصلہ سنا دیا گیا

26 Sep 2019 16:30

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار شمیم احمد خان نے بند کمرے میں سماعت کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے ڈاکٹراے کیو خان کی نقل و حرکت سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے ڈاکٹر اے کیو خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نقل و حرکت پر پابندی کیخلاف درخواست کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے ڈاکٹر اے کیو خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار شمیم احمد خان نے بند کمرے میں سماعت کے بعد محفوظ کیا گیا، فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے ڈاکٹر اے کیو خان کی نقل و حرکت سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے ڈاکٹر اے کیو خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے وکیل کے ذریعے موقف اختیار کیا تھا کہ انہیں سکیورٹی کے نام پر نظر بند رکھا گیا ہے، انہیں تقریبات میں شرکت کی اجازت نہیں دی جاتی، ملاقات کیلئے آنیوالے سرکاری افسروں اور میڈیا سے بھی ملنے نہیں دیا جا رہا، آئین کے تحت ہر شہری آزادانہ زندگی گزارنے کا حق رکھتا ہے، سکیورٹی بڑھا کر نقل و حرکت پر پابندی لگا دی گئی ہے، پابندی آئین کے تحت بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، عدالت آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت دیتے سکیورٹی واپس لینے کا حکم دے۔
 


خبر کا کوڈ: 818524

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/818524/ڈاکٹر-عبدالقدیر-خان-کی-نقل-حرکت-پر-پابندی-کیخلاف-درخواست-کا-فیصلہ-سنا-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org