0
Thursday 26 Sep 2019 18:51

29 ستمبر کو ملک بھر سے جبری طور پر لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے احتجاج کیا جائیگا

29 ستمبر کو ملک بھر سے جبری طور پر لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے احتجاج کیا جائیگا
اسلام ٹائمز۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ کے زیراہتمام ملک بھر سے جبری طور پر لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے 29 ستمبر کو وزیر خارجہ اسلامی جمہوری پاکستان مخدوم شاہ محمود قریشی کے گھر کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا، جس میں جنوبی پنجاب بھر سے لاپتہ افراد کے لواحقین شرکت کریں گے، 29 ستمبر کے بعد یہ دھرنا مستقل طور پر لاپتہ افراد کی بازیابی تک وزیر خارجہ ہائوس کے سامنے دیا جائے گا، واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے بھی جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے زیراہتمام مخدوم شاہ محمود قریشی کے گھر کے سامنے علامتی دھرنا دیا گیا تھا، جس میں یہ مطالبہ کیا گیا تھا کہ اگر آئندہ اتوار تک لاپتہ افراد کو بازیاب نہ کرایا گیا تو یہ دھرنا مستقل طور پر دیا جائے گا۔ دوسری جانب جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے زیراہتمام 29 ستمبر کو ملتان کے علاوہ لاہور میں گورنر ہائوس، اسلام آباد میں پریس کلب اور کراچی میں بھی پریس کلب کے سامنے بیک وقت احتجاج کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 818538
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش